لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس حکام کے مطابق حادثہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر بس گوادر سے کراچی جبکہ منی وین کراچی سے لسبیلہ کی طرف جا رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں اور دیگر ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔