علاقائی
خلاصہ
- میانوالی: (دنیا نیوز) واں بھچراں میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے وقت بچہ اپنے دادا کے ہمراہ لاری اڈے سے گھر واپس جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل دیا، جس سے بچے کی موقع پر ہی جان چلی گئی۔
حادثے کے بعد شہریوں نے ٹریکٹر ڈرائیور کو موقع پر پکڑ لیا اور پولیس تھانہ واں بھچراں کے حوالے کر دیا، واقعے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔