پاکستان
خلاصہ
- گھوٹکی: (ویب ڈیسک) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اوورٹیک کے دوران ٹول پلازہ کے قریب گاڑیوں میں تصادم ہوا، حادثے میں زخمی ہونے والے 33 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق مسافر بس رحیم یارخان سے سیون شریف جارہی تھی کہ گھوٹکی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔