پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر تنقید کر ڈالی۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان جیسے تجربہ کار سیاست دان سے مایوس کن بیانات سننے کو مل رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے خود دہشت گردی کی ہولناکی کا سامنا کیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ان کی جماعت دہشت گردوں کے ہاتھوں نقصان اٹھا چکی ہے، امید ہے مولانا فضل الرحمان دہشت گردی کے خلاف غیر مبہم مؤقف اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھ کر اپنی حکومت گنوائی، معصوم لوگوں کا خون بہتا رہا، جوان شہید ہوتے رہے اور بانی پی ٹی آئی دہشتگردوں کے دفاتر کھلوانے کی باتیں کرتے رہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو آج اپنے ہی فیصلوں کے نتائج کا سامنا ہے۔