پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کوئٹہ میں تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وطن عزیز کے لئے خدمات انجام دینے والے پاک افواج کے جوانوں کی شہادت ایک افسوس ناک سانحہ ہے، اس مشکل گھڑی میں پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے آمین۔