شیخوپورہ: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، 1 زخمی

شیخوپورہ: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، 1 زخمی

حادثہ لاہور روڈ سلیم کوٹ کے قریب پیش آیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس حکام بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہناہے زخمی نوجوان کی شناخت 20 سالہ ابوبکر جبکہ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 20 سالہ اسد اور 21 سالہ بلال سے ہوئی، ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ورثاء کے سپرد کر دیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔