بہاولپور میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی

بہاولپور میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق خونیں حادثہ  بہاولپور میں ٹیل والا روڈ پر پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔

دوسری جانب حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو تشویش ناک حالت میں یزمان ہسپتال منتقل کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔