پاکستان نے علاقائی امن اور مذاکرات کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں کیں: اسحاق ڈار

پاکستان نے علاقائی امن اور مذاکرات کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں کیں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا، ان کوششوں میں فیلڈ مارشل اور دفتر خارجہ کے درمیان قریبی تعاون رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے فروغ اور خطے میں امن کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کیں، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دفتر خارجہ نے ان کوششوں کے دوران قریبی رابطہ رکھا۔