پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال آپ کے پاس حکومت رہی، اگر یہ منصوبے آپ کے ہی تھے تو چار سال میں مکمل کیوں نہیں کیے؟
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اصل منصوبے جو آپ لوگوں کے ہیں اور زبان زد عام بھی ہیں، وہ انڈے، کٹے، مرغیاں اور بھنگ کی فیکٹریاں تھیں۔
منصوبے صرف سوچنے سے اپنے نہیں ہو جاتے، جو منصوبہ شروع کرتا اور مکمل کرتا ہے، منصوبہ اسی کا ہوتا ہے۔
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) November 10, 2026
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہونے کے باوجود ساڑھے چھ سال بعد اس منصوبے کو اپنا کہنا صرف شرمندگی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ سچ سچ بتائیں، وزیراعلیٰ کے استقبال بہت اچھے تھے نا؟