میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا

میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا

جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد ڈی آئی جی عرفان بلوچ پہلی مرتبہ میر رضا کے گھر پہنچے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش تکنیکی بنیادوں پر کی جا رہی ہے، جبکہ ابتدائی مرحلے میں پولیس کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد کی برانچ سے ملنے والے اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے اور تفتیش کے دوران سامنے آنے والے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر گرفتاریاں بھی کی جائیں گی، کوشش ہے کہ تفتیش میں رہ جانے والے پہلوؤں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ کیس کے تمام حقائق سامنے آسکیں۔

دوسری جانب میر رضا کے والد نے کہا کہ جو کام اب کیا جا رہا ہے اگر پہلی تفتیشی ٹیم بھی یہی اقدامات کر لیتی تو بہتر ہوتا، انہوں نے جے آئی ٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب تحقیقات تیزی سے آگے بڑھیں گی۔