پاکستان
خلاصہ
- نئی دہلی: (ویب ڈیسک) 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران بہاری کمیونٹی سمیت محب وطن پاکستانیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب ہیں۔
دہشتگرد مکتی باہنی نے نہتے، بے گناہ اور محبِ وطن پاکستانیوں خصوصاً بہاری کمیونٹی پر مظالم ڈھا کر درندگی کی بدترین مثال قائم کی، بہاری کمیونٹی کے محمد علا الدین بھی اُن بہادر پاکستانیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان کی محبت میں اپنا سب کچھ لٹا دیا۔
بھارتی سرپرستی میں مکتی باہنی کی درندگی سے متاثرہ علاالدین نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ مکتی باہنی کے دہشتگردوں نے پورے ملک میں آگ و خون کا دریا بہایا، ہم نے بہت مشکل سے اپنے لوگوں کی حفاظت کی۔
محمد علاالدین کے مطابق چٹاگانگ میں ظلم کی ایسی ہولناک کیفیت تھی کہ ہم نے 45 ڈرمز میں سربریدہ لاشیں اکٹھی کیں، بے شمار لاشیں سڑکوں پر موجود تھیں، جنہیں ہم نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا۔
محمد علاالدین نے بتایا کہ مکتی باہنی، شانتی باہنی اور لال باہنی کے دہشت گردوں نے تباہ کن صورتحال قائم کر رکھی تھی۔