پاکستان
خلاصہ
- علی پور: (دنیا نیوز) تھانہ سیت پور کے علاقے میں والد نے مبینہ طور پر 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سیت پور میں موضع کجی لال میں یونس نامی شخص نے اپنی دو بیٹیوں نصرت اور عائشہ کا گلا کاٹ کر قتل کیا، ملزم نے بیوی نسیم کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا، بعدازاں خودکشی کی کوشش بھی کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ موضع کجی لال میں یونس کی 5 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
قریبی رشتہ دار کے مطابق ملزم کی بیوی پھر حاملہ ہوئی تو چیک اپ پر بیٹی ہونے کا پتہ چلا تھا۔