خیبرپختونخوا بک بورڈ کا نصابی کتب کے مواد کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا بک بورڈ کا نصابی کتب کے مواد کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام سبجیکٹ سپیشلسٹ کو نصابی کتب کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ نصابی کتب کا مواد قومی ترجیحات سے متصادم نہیں ہونا چاہئے۔

ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی ملک کی علاقائی سالمیت کے خلاف مواد نصابی کتب کا حصہ نہ بنایا جائے، مذہبی یا سیاسی وابستگی کی بنیاد پر قانون ہاتھ میں لینے کی ترغیب دینے والا مواد ممنوع قرار ہے۔

نصابی کتب کے نقشوں اور علاقائی حوالوں میں ڈیورنڈ لائن کی اصطلاح استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نقشوں میں ڈیورنڈ لائن کے بجائے انٹرنیشنل بارڈر کی اصطلاح استعمال کی جائے۔

کہا گیا ہے کہ اسلامیات اور شہریات میں منفی پیغام دینے والے مواد کی شمولیت سے گریز کیا جائے، نصابی کتب میں قابل اعتراض اور متنازع مواد کی نشاندہی کرکے جائزہ لیا جائے۔

سیکرٹری ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا کہ تمام سبجیکٹ سپیشلسٹ نئی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، نصابی کتب سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔