محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

محسن نقوی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کالعدم بی ایل اے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارمز نہ صرف چندہ جمع کرنے بلکہ اپنا مؤقف پھیلانے کے لیے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، ایک کالعدم اور دہشت گرد تنظیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا کہ بی ایل اے کے عہدیداروں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے؟ کسی کو تو آگے آکر انہیں روکنا ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایسا نہیں کر رہے تو پھر اس کا کیا مطلب لیا جائے؟۔