پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآن مجید امن، انصاف، ہمدردی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے، قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے اور انفرادی و اجتماعی زندگی میں ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے اندر اتحاد، یکجہتی اور تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
.jpg)
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اختلافات کو مکالمے، حکمت اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار نے کامیاب قاری حضرات کو مبارکباد دی اور مقابلے کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔