نیب پنجاب کا نجی تعلیمی ادارے پر چھاپہ ،جعلی ڈگریاں برآمد

نیب پنجاب کا نجی تعلیمی ادارے پر چھاپہ ،جعلی ڈگریاں برآمد
نیب کو اطلاع ملی تھی کہ گارڈن ٹاون لاہور میں پرائیویٹ درسگاہ میں جعلی ڈگریوں کا کاروبار کیا جاتا ہے،جس پر نیب حکام نے تصدیق کے لئے اپنے ایک آفیسر کو ڈگری کے حصول کے لئے بھیجا جب ڈگری کی خرید کا کام مکمل ہوگیا تو نیب نے چھاپہ مار کر ملزم نواز کو تحویل میں لے کر ڈگریاں اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔ نیب کی تحویل میں لئے جانے والے ملزم نواز نے حقائق کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ صرف ایک سال سے تعلیمی ادارے کا نظام چلا رہا ہے۔