ملتان: تحریک انصاف کاجلسہ، 100 بسوں کا قافلہ لاہور روانہ

ملتان: تحریک انصاف کاجلسہ، 100 بسوں کا قافلہ لاہور روانہ
لاہور روانگی سے قبل پارٹی عہدیداروں کی کثیر تعداد نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور آتش بازی کا خصوصی مظاہرہ کر کے اپنی خوشی کو دوبالا کیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان انقلاب کی علامت ہیں جن کی قیادت میں ہزاروں عہدیدار متحد ہو کر مینار پاکستان کے سائے میں حلف لے کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ روانگی کے موقع پر پارٹی عہدیداروں نے جانوروں کی قربانی کا صدقہ دیا اور پر آمن جلسے کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔