علاقائی
خلاصہ
- قصور: (دنیا نیوز) پولیس نے مین روڈ پر فحش گانے لگا کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے قصور روڈ پر کھڑے ہوکر اونچی آواز میں فحش گانا چلایا، ملزم نے مینٹل منڈے کے نام سے ٹک ٹاک آئی ڈی بنا رکھی ہے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جعفر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔