علاقائی
خلاصہ
- شجاع آباد: (دنیا نیوز) اڈالاڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے روڈ پر جاتی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ نسرین اور بیٹے کی 18 سالہ علی اصغر کے نام ہوئی جو اپنے رشتہ داروں سے ملنے ملتان جا رہے تھے۔
جاں بحق خاتون اور اس کے جواں سالہ بیٹے کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔