علاقائی
خلاصہ
- صوابی: (دنیا نیوز) صوابی کے علاقے گندف گاؤں میں پراسرار بیماری کے باعث ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین ماہ سے پانچ سال تک کے بچے شامل ہیں جبکہ جان کی بازی ہارنے والے بچوں میں محمد اویس، ابورد، عمر خان اور ابو ہریرہ شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات خسرے کی وبا سے ہوئیں جبکہ ڈی ایچ او عبدالطیف نے بتایا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں متاثرہ علاقہ میں روانہ کر دی گئیں ہیں۔