پاکپتن اینٹی کرپشن حکام کی کارروائی ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر گرفتار

پاکپتن اینٹی کرپشن حکام کی کارروائی ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر گرفتار

سابق ایس ایچ او اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں ایک سال سے اشتہاری تھا جبکہ ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اسلم نے سرکاری کاغذات غائب کر دیئے تھے، مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر درج کیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عدالت نے محرر اور دیگر پولیس ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

سرکل انچارج کاشف حسین کا کہنا تھا کہ سابق ایس ایچ او مقدمہ درج ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا جبکہ ملزم کو 9 فروری کو عدالت پیش کیا جائے گا۔