راولپنڈی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی بھر میں جلسے جلسوں، اجتماعات، دھرنے اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی جبکہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی جبکہ قابل اعتراض اور نفرت انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد رہے گی جبکہ ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل ڈالنے جبکہ ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استمعال پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ ڈسڑکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش کی جانے والی سفارشاث کی روشنی میں کیا گیا۔