علی پور: بوسن گینگ کے 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

علی پور: بوسن گینگ کے 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

ڈی پی او مظفر گڑھ غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکو پولیس مقابلوں، قتل، ڈکیتی اور اغواء کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کا تعلق بوسن گینگ سے ہے، بوسن گینگ کے 12 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے، تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔