کندیاں میں کومبنگ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

کندیاں میں کومبنگ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کے خلاف کیا گیا، 35 سے زائد افراد کی پولیس ایپ کے ذریعے ویری فیکیشن کی گئی، دوران آپریشن درجنوں مشتبہ افراد حراست میں لئے گئے، سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس، حساس اداروں کے اہلکاروں اور لیڈی پولیس نے حصہ لیا۔

ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے لئے سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔