علاقائی
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن تنازع، پنجاب بار کونسل نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ اور چیئرمین الیکشن بورڈ کا لائسنس معطل کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے لائسنس معطل کرانے کا ریفرنس پاکستان بار کونسل کو بھیجنے کی سفارش کر دی، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کے انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدوار راجہ عامر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔
پنجاب بار کونسل نے صدر لاہور ہائیکورٹ بار کی حد تک الیکشن نتائج معطل کئے تھے، پنجاب بار کونسل نے چیئرمین الیکشن بورڈ سے تمام ریکارڈ طلب کیا تھا۔
تحریری حکم کے مطابق پنجاب بار کونسل کے فیصلے کے باجود بابر مرتضیٰ غیر قانونی طور پر صدر کی حیثیت کام کر رہے ہیں، پنجاب بار کونسل وکلاء کے تمام امور سے متعلق ریگولیٹری باڈی ہے۔
بابر مرتضیٰ چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب حکم نہ ماننا مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن سے متعلق مزید کارروائی 25 مارچ کو ہوگی۔