کراچی: چلتی بائیک کی چین میں برقع آنے سے حادثہ، خاتون جاں بحق

کراچی: چلتی بائیک کی چین میں برقع آنے سے حادثہ، خاتون جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کورنگی ساڑھے 5 نمبر کے قریب پیش آیا، برقع بائیک کی چین میں آنے کی وجہ سے بائیک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ فوزیہ کے نام سے ہوئی ہے۔