علاقائی
خلاصہ
- خیرپور: (دنیا نیوز) ٹنڈومستی قومی شاہراہ پر مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ڈرائیور سمیت 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں، تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حادثے کے بعد کوچ میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کیلئے اہل علاقہ اور ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خیرپور کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، مسافر کوچ شکارپور سے کراچی جا رہی تھی۔