مظفرگڑھ : ٹریفک حادثہ میں سپیشل برانچ کے انسپکٹر حسنین سجاد جاں بحق

مظفرگڑھ : ٹریفک حادثہ میں سپیشل برانچ کے انسپکٹر حسنین سجاد جاں بحق

ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر حسنین سجاد اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد ملتان سے گھر واپس جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر حسنین سجاد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے اس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔