شہداد پور: ٹرین کی ٹکر سے مزدا گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق

شہداد پور: ٹرین کی ٹکر سے مزدا گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق

عینی شاہدین نے بتایا کہ پھاٹک بند تھا مزدا گاڑی زنجیر توڑ کر ٹرین کے سامنے آگئی، حادثے میں مزدا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے ورثاء کی تلاش بھی شروع کردی ہے، حادثے کی تحقیقات بھی کی جارہی  ہے۔