علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقع فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کی شناخت 20 سالہ حمزہ اور 22 سالہ سمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔