ٹھٹھہ: رکشہ اور مزدا میں خوفناک تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی

ٹھٹھہ: رکشہ اور مزدا میں خوفناک تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مہتاب حیدری، جاوید حیدری، لکھا دینو حیدری اور دیگر شامل ہیں، زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کر دیا گیا، تمام افراد کراچی کے رہائشی ہیں۔

گھارو رورل ہیلتھ سینٹر میں تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر کراچی ریفر کر دیا گیا، ایمبولنس تاخیر سے پہنچنے کے باعث زخمی کافی دیر تک گھارو رورل ہیلتھ سینٹر میں تڑپتے رہے۔

گھارو رورل ہیلتھ سینٹر میں سہولیات کی ناقص صورتحال پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولنس تاخیر سے پہنچنا معمول بن گیا ہے۔