فیصل آباد: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو کمسن لڑکے جاں بحق

فیصل آباد: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو کمسن لڑکے جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی شروع کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔