شجاع آباد: گھر کی بوسیدہ دیوار گرنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

شجاع آباد: گھر کی بوسیدہ دیوار گرنے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق 18 سالہ نوجوان کی شناخت شاہزیب عرف شیبی کے نام سے ہوئی، نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شاہزیب گھر میں تھا کہ اچانک بوسیدہ دیوار گر گئی، نوجوان دیوار کے نیچے دب گیا جس کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔