علاقائی
خلاصہ
- شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں مضر صحت لسی پینے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
واقعہ بستی ملوک میں گھر کی بنی لسی پینے سے پیش آیا، متاثرین میں 55 سالہ گھر کے سربراہ محمد انور، علی اور 3 بچے شامل ہیں، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ لسی میں کیا شامل تھا یا دہی کہاں سے آئی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔