علاقائی
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ وائلڈ لائف کی بڑی کارروائی، صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی قبضے سے 7 نایاب کالے ہرن بازیاب جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا اطلاع پر وائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کالے ہرن برآمد کر لئے، عیدالاضحیٰ پر کالے ہرن کی قربانی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔
عدالتی سرچ وارنٹ کے بعد باغبانپورہ میں چھاپہ مار کر ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، سات نایاب کالے ہرن تحویل میں لے لیے گئے۔
غیر قانونی طور پر رکھے گئے تحفظ شدہ کالے ہرن سفاری زو منتقل کر دیئے گئے، ملزم عثمان افضل کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر وائلڈ لائف قوانین پر سخت عملدرآمد جاری ہے، چیف وائلڈ لائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔