منگلہ ڈیم ریڈ زون سے معدنیات نکالنے والے 7 کرشنگ یونٹس سیل

منگلہ ڈیم ریڈ زون سے معدنیات نکالنے والے 7 کرشنگ یونٹس سیل

جہلم کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ممنوعہ علاقے سے پتھر، ریت، بجری اور دیگر معدنیات نکالی جا رہی تھیں، حساس اداروں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس نے کارروائی کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ کرشنگ پلانٹس سے دو ایکسویٹرز اور دیگر مشینری بھی تحویل میں لے لی گئی، جہلم: ممنوعہ علاقے سے پتھر نکالنے والے کرشنگ پلانٹس مالکان کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا،

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں کرشنگ سرگرمیوں سے منگلہ ڈیم کی بنیادوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، متعلقہ ادارہ ای پی اے ان کرشنگ پلانٹس کی منظوری مسترد کر چکا ہے۔