علاقائی
خلاصہ
- ٹوبہ ٹیک سنگھ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4 سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ناگرہ پل کے قریب پیش آیا جہاں نہر کے قریب سے گزرتے ہوئے اُس میں جاگری اور ڈوب کر جان کی بازی ہار گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو نے بچی کی لاش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا اور لائن سرچ، بوٹ آپریشن اور سکوبا ڈائیونگ کے ذریعے مسلسل چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاش 4 کلومیٹر دور سے برآمد کرلی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت مومنہ کے نام سے ہوئی جو چک 335 نئی آبادی کی رہائشی بتائی جاتی ہے ۔
اہلکاورں نے بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل ہے کہ بچوں کو نہروں اور آبی مقامات کے قریب اکیلا نہ چھوڑیں۔