علاقائی
خلاصہ
- خانیوال:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر خانیوال میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم سے بیوی جاں بحق شوہر شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ 15 والا پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ، جس سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کی شوہر شدید زخمی ہوا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ ارشاد بی بی جب کہ زخمی کی 52 سالہ عبدالخالق نے ناموں سے ہوئی۔
علاوہ ازیں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا جہاں زخمی شخص کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔