علاقائی
خلاصہ
- بہاولپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع بہاولپورکے صحرا چولستان میں شدید گرمی، بھوک اور پیاس کے باعث نوجوان چرواہا جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق چولستان ٹوبہ کوپری والا سے 7 کلومیٹر دور چرواہا پیاس اور گرمی کی شدت برداشت نہ کرنے سے دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے چرواہے کی شناخت 22 سالہ اورنگزیب کے نام سے ہوئی، تپتے صحرا میں تقریباً 12 گھنٹے بعد نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے آبادی کی طرف منتقل کرکے ورثا کے حوالے کر دی۔