کراچی میں صرافہ ایسوسی ایشن نے منگل کو ہڑتال کی کال دے دی

کراچی میں صرافہ ایسوسی ایشن نے منگل کو ہڑتال کی کال دے دی

شہر قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں صدر قاسم شکارپوری کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام صرافہ بازار احتجاج کے طور پر بند رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے غیر قانونی چھاپوں کے خلاف صرافہ بازاروں میں ہڑتال کی کال دے رہے ہیں، تاجر کل زیب النساء سٹریٹ پر دو بجے پر امن احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کہ ہمارے تاجر پہلے سے زیادہ ٹیکس ریٹرن فائل کر رہے ہیں، ایف بی آر افسران ٹیکس ریکارڈ چیک کرنے کے بعد بھی کروڑوں روپے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں قاسم شکار پوری کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین ایف بی آر سے رابطے کا سلسلہ جاری ہے۔