حیدرآباد میں محکمہ وائلڈ لائف نے 16 نایاب پرندوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

حیدرآباد میں محکمہ وائلڈ لائف نے 16 نایاب پرندوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی

حکام کے مطابق ٹیم نے انڈس ہائی وے پر کریک ڈاؤن کیا، پرندوں کو دادو سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا، ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اسی طرح ملزمان کے خلاف سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ سمگلنگ نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے پیلیکن نایاب آبی پرندوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کا غیرقانونی شکار و فروخت جنگلی حیات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔