علاقائی
خلاصہ
- مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) ڈی جی خان روڈ نالہ سان کے قریب ٹرک اور سڑک کنارے کھڑے رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی تین ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں انڈس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے رکشے سے ٹکرایا، حادثہ ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ کو کارڈ آف کر کے امدادی کارروائیاں جاری کیں۔