نشہ نہ ملنے پر نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

نشہ نہ ملنے پر نوجوان نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت یاسر ولد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، نہر کے کنارے سے نوجوان کا پرس اور جوتے مل گئے، یاسر کو نہر میں چھلانگ لگاتے مقامی لوگوں نے بھی دیکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر نشے کا عادی تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم ابھی تک رات کی تاریکی کی وجہ سے آپریشن شروع نہیں ہو سکا۔