صادق آباد میں کھلے مین ہول میں گر کر 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی جاں بحق

صادق آباد میں کھلے مین ہول میں گر کر 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی جاں بحق

ذرائع کے مطابق واقعہ  اسلم ٹاؤن میں پیش آیا جہاں کھلے مین ہول میں گرنے سے 16 سالہ لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

دوسری جانب اہلِ خانہ کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی ذہنی معذور تھی اور حادثاتی طور پر مین ہول میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لڑکی کی لاش نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

حادثے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا، جبکہ بلدیہ کی غفلت پر چیف آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار بلدیہ اہلکار کو معطل کر دیا۔

مزید برآں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو فوری طور پر ڈھانپا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔