علاقائی
خلاصہ
- چوبارہ:(دنیا نیوز) پسرور کے علاقے چوبارہ میں تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈہ حافظ آباد کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت شہباز اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں شوکت اور جاوید شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید برآں حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔