قصور: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے نوجوان جاں بحق، بچہ شدید زخمی

قصور: ٹریکٹر ٹرالی تلے کچلے جانے سے نوجوان جاں بحق، بچہ شدید زخمی

حادثہ میں سڑک کنارے کھڑا 21 سالہ علی حسنین جاں بحق جبکہ 8 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی بچے کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔