کوٹ ادو میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی

کوٹ ادو میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی

ریسکیو کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے تونسہ موڑ میں ایک لڑکے نے خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگالی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جھلسنے والے نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے، آگ سے جھلسنے کے باعث لڑکے کے جسم کا 60 فیصد سے زائد حصہ متاثر ہوا ہے۔

متاثرہ لڑکے کے اہلخانہ کے مطابق پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے خود کو آگ لگائی تاہم پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔