ویزہ فراڈ کیس میں دو ملزمان کو 7، 7 سال قید بامشقت کی سزا

ویزہ فراڈ کیس میں دو ملزمان کو 7، 7 سال قید بامشقت کی سزا

عدالت نے دونوں مجرمان پر فی کس 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 3، 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

مجرمان نے شہری کے بیٹے کو بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے، ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 60/2024 درج کیا تھا۔

عدالت نے ملزمان کو امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 22 (بی) کے تحت سزا سنائی۔