علاقائی
خلاصہ
- مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے 22 ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کانووکیشن میں مختلف تعلیمی پروگراموں کے 7 ہزار 773 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جبکہ 48 طلبہ نے گولڈ میڈلز حاصل کیے، اس موقع پر 18 سکالرز کو پی ایچ ڈی اور 145 سکالرز کو ایم ایس اور ایم فل کی ڈگریاں بھی دی گئیں۔
صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہے، نوجوان جدت، دیانت داری اور معاشرتی خدمت کو شعار بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ کشمیر کی عالمی تعلیمی درجہ بندیوں میں پیش رفت قابل تحسین ہے۔
وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کی ترجیحات میں معیاری تعلیم، تحقیق اور جدید نصاب شامل ہیں۔
کانووکیشن کے موقع پر بتایا گیا کہ رواں تعلیمی سال میں 111 طلبہ کو 50 لاکھ روپے سے زائد کے وظائف دیئے گئے جبکہ گزشتہ دو برسوں کے دوران 228 طلبہ کو ایک کروڑ روپے سے زائد کے وظائف فراہم کیے گئے۔