خانیوال: کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

خانیوال: کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار محمد حسینین موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ خلیل احمد زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمی شخص اور جاں بحق ہونے والے شہری کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔